Chinese Consulate in Pakistan Attacked By Terrorist

+




Attacke on Chinese Counslate in Pakistan

Attacke on Chinese Counslate in Pakistan

Karachi, Chinese Consulate attacked by terrorist today in karachi. This Incident  occurred in clifton where two police constable died after this terrorist attack. Chinese consulate staff is safe while rescue teams reached in chinese consulate.

ا

یکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں کلفٹن کے بلاک 4 میں چینی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ اور دھماکے کی آوازسنی گئی، جسکے جواب میں چینی قونصلیٹ پرتعینات سیکیورٹی گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکارشہید ہوگئے۔  ریسکیو ٹیمیں بھی چینی قونصلیٹ پہنچ گئیں جب کہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق حملے میں دوپولیس اہل کارشہید اور  ایک شخص زخمی ہوا ہے، ملزمان کی تعداد 3 سے زائد ہے جن کے پاس دستی بم اورہتھیاربھی تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق 4 افراد نے قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد دھماکے اورفائرنگ کی آواز سنی گئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چینی قونصلیٹ کے نزدیک فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اے آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان
وزیراعلی ہاؤس کے مطابق وزیراعلی نے چینی قونصل جنرل سے بات چیت کی اوران سے خیریت دریافت کی، چینی قونصل جنرل قونصل خانے میں خریت سے ہیں۔

VN:F [1.9.22_1171]
Rating: 8.8/10 (4 votes cast)
VN:F [1.9.22_1171]
Rating: +1 (from 1 vote)
Chinese Consulate in Pakistan Attacked By Terrorist, 8.8 out of 10 based on 4 ratings


Advertisement

Comments are closed.